Rana Ansar

Rana Ansar

Member, National Assembly, MQM Ex-MPA and Ex-First Female Leader of Opposition Sindh Provincial Assembly
عورت فاؤنڈیشن نے ایک عام عورت کو اسمبلی تک پہنچایا

میں کو نسلر بننے کے بعد عورت فاؤنڈیشن کے 50 ویمن لیڈر گروپ حیدر آباد کی کو آرڈینیٹر بنی ۔ کچھ عرصے کے بعد میں نے ایک سیاسی جماعت ایم کیوایم کو جوائن کیا۔ وہ لوگ بہت عرصے سے پاور میں تھے کہ میں ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلو ۔ پہلے میں سندھ کمیٹی کی ممبر بنی ، پھر صوبائی سطح کمیٹی کی نمبر بنی ۔ دوبارہ سندھ اسمبلی کی نمبر بنی ۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اسمبلی کی ممبر بن سکوں گی ۔
پہلی بار سندھ اسمبلی کی ممبر بنی 29 مئی 2013 سے 28 مئی 2018 تک ۔
دوسری بار سندھ اسمبلی کی ممبر بنی 13 اگست 2018 – 11 اگست 2023 ۔
میں نے جہیز کے خلاف بل جمع کروایا، گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے حقوق کے حوالے سے بل جمع کروایا ۔ گھریلو تشدد، کم عمری کی شادی ، ہوم بیسڈ ورکرز بل، واٹر مینجمنٹ آرڈیننس ترمیمی بل 2021 ء کی منظوری کے لئے بھی بہت کام کیے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے کئی قرار دادیں پاس کروائی۔
میں صوبائی ویمن کاکس سیکریٹری بھی رہی ہوں ۔
میں 26 جولائی 2023 سے 11 اگست 2023 تک پاکستان کی دوسری اور سندھ کی پہلی اپوزیشن لیڈر خاتون بنی ۔ سندھ کی سیاسی تاریخ میں کسی جماعت نے پہلی بار کسی خاتون کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا۔ میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔2021 ء میں سندھ میں پہلی پارلیمانی لیڈر بنی ۔
فروری 2024 ء میں ایم کیوایم پاکستان کے جانب سے ایم این اے منتخب ہوئی ۔ میں اس وقت منسٹری آف واٹر ریسورس کی پارلیمانی سیکریٹری ہوں ۔ نیشنل اسمبلی کی ویمن کاکس گورننگ باڈی کی ممبر ہوں ۔ اس کے علاوہ کئی اور کمیٹیوں کی ممبر ہوں ۔ اس کے علاوہ مجھے یورپ کی کئی پارلیمنٹ کا وزٹ کرنے کے موقع بھی ملا ۔ مجھے بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز ملے ہیں۔
حیدر آباد سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر ۔
اسی دوران میری زندگی میں دو بہت بڑے بڑے حادثے آئے جنہیں میں زندگی میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔ کرونا کے زمانے میں میرے شوہر لاہور سے کراچی واپس آرہے تھے۔ جہاز کراچی ایئر پورٹ پہنچنے سے چند کلو میٹر پر کریش ہو گیا جہاز میں آگ لگ گئی۔ میرے شوہر انصار نقوی کا بھی اس حادثے میں انتقال ہو گیا ۔ ابھی حال ہی میں میرے چھوٹے بیٹے کا روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہو گیا ۔ اب میں بہت ٹوٹ گئی ہوں ۔ یہ دونوں سیاست میں میرے بازو تھے ۔ میری سیاسی حوالے سے بہت رہنمائی کرتے تھے۔