Muhammad Ashiq Bhutta

Muhammad Ashiq Bhutta

Coordinator, Citizen Action Committee (CAC), Multan
عورت فاؤنڈیشن نے خواتین کی مؤثر رہنمائی کی اور ہر سطح پر خواتین نشستوں پر خواتین اُمیدواروں کو ٹریننگ دیں۔

میں محمد عاشق بھٹہ عورت فاؤنڈیشن کے اے لیول پولیٹکل ایجوکیشن پروگرام میں شامل ہوا پولیٹکل ایجوکیشن پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی معلومات میں اضافہ ہوا بات چیت کرنے کی صلاحیت میں
اضافہ ہوا پولیٹکل ایجوکیشن پروگرام سے ملنے والے نالج سے میں نے بحیثیت ٹریڈ یونینسٹ صنعتی اداروں کے مزدوروں کے لیے مراعات اور دیگر سہولیات حاصل کیں پولیٹکل ایجوکیشن پروگرام کی وجہ سے ملک بھر میں عام لوگوں تک سیاسی شعور بیدار ہوا اسی دوران ملک بھر میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا جسکو اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا نام دیا گیا سیاسی بیداری کی وجہ سے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کے لیے خواتین کو 33 فیصد نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا خواتین کی نمائندگی کو مؤثر اور یقینی بنانے کے لیے عورت فاؤنڈیشن نے یونین کونسل سے لیکر ضلعی حکومتوں تک خواتین کو الیکشن کے لیے نہ صرف تیار کیا بلکہ خواتین کی مؤثر رہنمائی کی اور ہر سطح پر خواتین نشستوں پر خواتین اُمیدواروں کو ٹریننگ دیں۔ پیپرز آ ف نامیینیشن کے موقع پر انکی قانونی مدد کی خواتین امیدواروں کو مؤثر الیکشن کمپین چلانے کی ٹریننگ دی اور اس طرح خواتین کی بڑی تعداد سیاسی عمل کا حصہ بنی۔ خواتین کے کونسلرز منتخب ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ریسورس سینٹر فار وومن کونسلرز بنائے گئے ڈی آ ر سی کے ذریعے خواتین کونسلرز کو اپنی یونین کونسل تحصیل کونسل اور ضلعی کونسل میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کی تربیت دی اور ڈی آر سی کے ذریعے خواتین کونسلرز کی راہنمائی کی گئی ۔ اسی دوران خواتین کی سیاسی سماجی اور معاشی اسطاعت بڑھانے کے لیے سیٹیزن ایکشن کمیٹی فار وومن رائٹس تشکیل دی گئیں اور اس کا دائرہ کار تقریباً چاروں صوبوں کے 73 ضلعوں میں پھیلایا گیا ۔خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی روک تھام کے لیے سی اے سی کے ذریعے مؤثر کمپین چلائی گئیں سی اے سی میں سیاسی پارٹیوں کی خواتین ، پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا کے ساتھی ، ٹریڈ یونین کے راہنما اور وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ اس طرح عورت فاؤنڈیشن نے شہریوں کی مدد سے مختلف مواقعوں پر خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا خواتین کو سیاسی عمل میں شامل کرنے اور خواتین کو معاشی خود کفالت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جس کی وجہ سے ملک بھر میں نمایاں ترقی کا عمل شروع ہوا ۔ اسی دوران عورت فاؤنڈیشن نے ففٹی وومن لیڈرز گروپ بنائے سی اے سی اور ڈی آر سی میں شامل خواتین کونسلرز نے کونسلرز فورم بنائے جس کی وجہ سے ملک بھر میں سیاسی بیداری پیدا ہوئی اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانے میں کسی حدتک کامیابی ملی سی اے سی کا رول خواتین کی ترقی کے لیے نمایاں رہا جو ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رھے گا۔
عورت فاؤنڈیشن زندہ باد
پاکستان پائندہ باد