Mehnaz Rafi

Mehnaz Rafi

Senior Politician and Women’s Rights Activist, One of the Founders of WAF
عورتیں مضبوط ہوں گی تو ملک پاکستان مضبوط ہوگا، یہی نگار کا خواب تھا۔

میں سمجھتی ہوں کہ نگار احمد اور شہلا ضیاء نے ایک ادارہ قائم کیا اور اس ادارے کے ذریعے پاکستان کو مضبوط کیا، کیونکہ ملک کے ادارے اگر مضبوط ہوں تو ملک ترقی کرتے ہیں، اور اگر کسی ملک کی پچاس فیصد آبادی ترقی یافتہ ہوگی تو وہ ملک کیسے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ میرے خیال میں نگار نے پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھا، اس کے لیے محنت اور کاوش کرتی رہیں، اور آج ہم عورتوں کو پائیداری کے ساتھ فیصلے کرتے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے دیکھتے ہیں جو کہ ایک خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ عورتیں مضبوط ہوں گی تو ملک پاکستان مضبوط ہوگا، یہی نگار کا خواب تھا۔